RishtayKaPull

رشتے کا پل: خوشگوار زندگی کے لیے نمبر 1 گائیڈ

RishtayKaPull.com میں خوش آمدید، ایک خوشحال زندگی گزارنے کے لئے آپ کا واحد قابل اعتماد رہنماء۔ ہمارا مشن ہے لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے کہ کیسے زندگی کے مختلف شہعبوں جیسے کہ رشتے، دولت، صحت، اور دین وغیرہ میں اعتدال ہی ایک خوشحال زندگی کا راستہ ہے

ہم کیا آفر کرتے ہیں

ہمارا ماننا ہے کہ خوشی ایک منزل نہیں بلکہ ایک سفر ہے – جس میں زندگی کے تمام پہلوؤں کی پرورش کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہمارا مواد آپ کو مندرجہ ذیل شعبوں میں قابل عمل مدد اور معلومات فراہم کرتا ہے

  • محبت اور رشتے: جانیں کہ کیسے خاندان، دوستوں، اور شریک حیات کے ساتھ مضبوط اور با معنی تعلق قائم یا برقرار رکھا جائے
  • دولت: دولت کا حصول اور اس کو برقرار رکھنے کے بارے میں علم کا حصول
  • صحت اور تندرستی: ایک متحرک زندگی گزارنے کے لیے اپنی جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کو بہتر بنانے کے طریقے جانئیے۔
  • مذہب اور روحانیت: روحانی، زندگی کے مقصد، اور اندرونی سکون کے بارے میں رہنمائی حاصل کریں۔

رشتے کا پل

ہم پاکستان میں غیر شادی شدہ افراد اور شادی شدہ جوڑوں کو مضبوط اور مکمل تعلقات استوار کرنے میں معلومات اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد جوڑوں کو آپس میں فاصلے کم کرنا اور قربتیں بڑھانا کے لئے ٹولز اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

ہمارا یقین ہے کہ ہر کوئی محبت، تعلق، اور رشتوں کو کامیابی سے بنانے اور قائم کرنے کا مستحق ہے۔

ہم صرف ایک ویب سائٹ نہیں ہیں بلکہ ہم ایک ایسی کمیونٹی ہیں جو محبت، آپ کی زندگی کی بہترکرنے اور آپ کو بااختیار بنانے کی قدر کرتے ہیں۔ چاہے آپ غیر شادی شدہ ہوں، رشتے میں ہوں، یا خاندان کی زندگی کو بہتر کرنے میں کوشاں ہیں، تو یہاں پر آپ کو مدد ملے گی۔

تو آج ہی ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں

میں نے ایسا کرنے کا انتخاب کیوں کیا

Vintage Radioمیرا تعلق ایک ایسی خاندان سے ہے جہاں پر بزرگوں کے پاس تھوڑی سی دینی تعلیم، اور دنیاوی تعلیم صرف انکے ساتھ پیش ہونے والے واقعات پر مشتمل تھی اور مجھ سے پہلے گھر کا کوئی رکن سکول نہیں گیا۔
ریڈیو اور ٹیلیویژن کے دور میں پروان چڑھتے ہوئے، میں نے علم سکول، فلموں، ڈراموں اور گھر والوں سے حاصل کیا۔

جب میں بطور بچہ اپنے والدین سے اپنے مختلف علمی ذرائع سے ابھرنے والے متضاد سوالات کے جواب مانگتا تو مجھے کوئی جواب نہیں دیا جاتا یا خاموش رہنے کا کہتے۔ بجائے اس کے کہ میرا تجسس کو حل کیا جاتا۔ تو مجبوراً بچے اپنے مرضی کے جواب کو صحیح مان کر آگے چل پڑتا۔ اسی طرح میں نے چھوٹی عمر میں طے کر لیا تھا کہ میں نے خود بھی علم حاصل کرنا ہے اور ایک پڑھی لکھی لڑکی سے شادی کرنی ہے اور میں نے اپنی بچوں کی تربیت ایسی نہیں کرنی جیسے میرے گھر میں کی جاتی تھی۔

مگر رب کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میری شادی میری ایک کزن سے کروائی گئی جس کو میں زبردستی کی شادی کہتا ہوں جو کہ بچپن میں طے ہو گئی تھی۔ میں نے 14 سال اپنے خوابوں کو سچ کرنے کی کوشش کی مگر کچھ حاصل نہیں ہوا اور آخر کار میں نے طلاق کا فیصلہ کیا جو کہ خود ایک مشکل فیصلہ تھا اور میری ایک بچی بھی تھی۔ مگر میری دوسرے امتحانات شروع ہو گئے۔

36 سال کی عمر میں جب ایک نوکری اور ایک نئے جیون ساتھی کے تلاش میں تھا اور مانتا تھا کہ یہ اتنا مشکل نہیں ہوگا مگر میں غلط تھا۔ اس وقت جب میرے ہم عمر ریٹائرمنٹ اور سرمایہ کا سوچ رہے تھے میں رشتوں اور نوکری کے بنیادی علم حاصل کر رہا تھا۔ جیسے دنیا مجھ سے بہت آگے نکل گئی ہو۔

Shafiq Mentor2020 میں، میری زندگی میں ایک نیا موڑ آیا۔ میں ایسے لوگوں سے ملا جنہوں نے مجھے پہلی مرتبہ لائف کوچ سے متعارف کرایا، جنہوں نے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے میں رہنمائی فراہم کی۔ 2024 تک، میں نے خود کو بہت بہتر کر لیا ہے اور ایک سنگل باپ کے طور پر میں اب اپنی بیٹی کی پرورش پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں کہ وہ ایک مہربان، باخبر اور سوچنے والی شخص بن جائے، اسے زندگی کی مہارتوں اور حکمت کی تعلیم دیتا ہوں جو میں نے حاصل کی ہیں۔ [میرے منٹارز اناستازیہ و آرینہ]

میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ میرا ایک بڑا مقصد ہے: دوسروں کی ان مصیبتوں سے بچنے میں مدد کرنا جو میں نے برداشت کی۔ جو کہ رشتوں، روزگار، کاروبار، مذہب یا روحانیت کے بارے میں ہوں۔ ہم کیسے اپنی زندگی کو متوازن کر سکتے ہیں۔ میرے خاندان کے عقائد ایک انتہا پر تھے، جبکہ میں ان کے الٹی طرف تھا جبکہ دونوں صورتیں خطرناک ہیں اور آپ نے اعتدال کرنا ہے۔
انفارمیشن کے اس دور اور اشتہارات کی بوچھاڑ میں جہاں صحیح اور غلط کا معلوم کرنا مشکل ہے تو ہمارے ان تمام ضروری شعبوں کے بارے میں جاننا ضروری ہیں۔ جن کی ہمیں اور ہمارے بچوں کو ضرورت ہو۔
یہی وجہ ہے کہ میں اپنی کہانی اور تجربے کو شیئر کرنا چاہتا ہو تاکہ ان نقصانات سے بچ سکے جن کا میں نے یا میرے خاندان نے سامنا کیا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس سے قیمتی سبق حاصل کریں گے، اور زندگی کا مقصد پانے میں مدد پائیں گے۔
میں امید کرتا ہوں دوسروں کو اپنی زندگی اور رشتوں میں بہتری کرنے کو کچھ ملے گا۔ اور الجھن سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

کیا آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہے؟

سوشل میڈیا پر فالو کریں